Friday, April 26, 2024

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو سے متعلق مقدمہ باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو سے متعلق مقدمہ باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر
October 3, 2018
ہیگ ( 92 نیوز ) عالمی عدالت برائےانصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق مقدمہ باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔ عالمی عدالت انصاف آئندہ سال 18 فروری سے سماعت کا آغاز کریگی  ، عدالت جمعرات 21فروری 2019 تک 3 روز بلا تعطل سماعت کریگی۔ بھارت نے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے  معاملے پر عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ پاکستان نے  سینکڑوں معصوموں کے قتل میں ملوث بھارتی نیوی کے  افسر اور جاسوس کو  اپنی سرزمین پر ناپاک ارادوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے گرفتارکیا تھا۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے پیش نظر بھارتی دہشتگرد و جاسوس سے اس کی والدہ اور بیوی کی ملاقات بھی کرائی تھی ۔ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو ویڈیو بیان میں اپنے گناہوں کا اعتراف بھی کر چکا ہے ۔