Thursday, April 18, 2024

عالمی عدالت انصاف 17 جولائی کو کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنائیگی ،دفتر خارجہ

عالمی عدالت انصاف 17 جولائی کو کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنائیگی ،دفتر خارجہ
July 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ  عالمی عدالت انصاف 17 جولائی کو بھارتی جاسوس کلبھوشن کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی ، دفتر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی بھی تصدیق کردی۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کردی ، کہا کہ وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی کو واشنگٹن جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے  مقدمہ کا فیصلہ 17 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے سنائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ  کرتارپور راہداری پر پاک، بھارت اجلاس 14 جولائی کو واہگہ سرحد پر ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ بربریت پر پاکستان  کی شدید مذمت کرتےہوئے  دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے۔ پاکستان کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا خیرمقدم  بھی کیا گیا جب کہ ایران جوہری مسئلہ عالمی معاہدے کے مطابق حل کرنے پرزور دیا ۔  ترجمان نے کسی شمالی کورین شہری کو روزگار کےلئے ویزا جاری کرنے کی تردید بھی کردی۔