Friday, April 26, 2024

عالمی ضمیر سو گیا‘ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 64واں روز

عالمی ضمیر سو گیا‘ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 64واں روز
September 10, 2016
سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں عید پر بھی کرفیو قائم رکھے گی۔ کشمیریوں کو عید کی خوشیاں بھی نصیب نہیں ہو سکیں گی۔ بھارتی بربریت سے آج پھر ایک کشمیری شہید ہو گیا۔ مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال‘ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری دہشت گردی تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی۔ کشمیریوں کو بھارتی فوجی مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج بھی نہتے کشمیریوں پر کئی مقامات پر فائرنگ کی گئی اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی بربریت سے ایک کشمیری ڈرائیور شہید ہو گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ تیرہ ستمبر سے مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک سو چوالیس لگانے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔ سری نگر سمیت متعدد مقامات پر نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ عید کے موقع پر بھی کشمیریوں کو بھارتی دہشت گردی کا سامنا رہے گا۔ حریت پسند برہان وانی کی آٹھ جولائی کو شہادت کے بعد سے مقبوضہ جموں کشمیر میں حالات خراب ہیں۔ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے نوٹس کے باوجود بھارتی ہٹ دھرمی قائم ہے۔