Tuesday, April 23, 2024

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے
October 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) برصغیر پاک و ہند کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے۔

زبیدہ خانم انیس سوپینتیس میں شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں اور قیامِ پاکستان کے بعد لاہور آبسیں، انیس سواکاون میں فلم بِلو سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی زبیدہ خانم کو شہر ت فلم بابو سے ملی۔ زبیدہ خانم نےاردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگا کر یکسان مقبولیت حاصل کی۔

کم و بیش ڈیڑھ سواردو اور پنجابی فلموں کے لیے زبیدہ خانم نے دو سو چوالیس گیت گائے، انہوں نے بطوراداکارہ بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

زبیدہ خانم کو ملکہ ترنم نورجہاں کے بعد پچاس کی دہائی کی سب سے کامیاب گلوکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔