Tuesday, April 23, 2024

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے
November 21, 2020
سکردو (92 نیوز) برف پوش پہاڑوں کو شکست دینے والے حسن سدپارہ کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ حسن سدپارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو سمیت دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سرکرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا تھا۔ عزم وہمت کے پیکرعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ کوہ پیمائی کی دنیا میں تین حیرت انگیز عالمی ریکارڈ بنانے والے حسن سدپارہ خون کے سرطان میں مبتلا رہنے کے بعد  21 نومبر 2016ء کو موت سے شکست کھا گئے تھے۔ حسن سد پارہ کا منفرد اعزاز دنیا کی بلند ترین  چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنا تھا، وہ تین اپریل 1964ء میں اسکردو میں پیدا ہوئے۔ کوہ پیمائی کا باقاعدہ آغاز 1999ء میں نانگا پربت کو سر کر کے کیا تھا۔ 2004ء میں انہوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرکے پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔ حسن سد پارہ پہلے پاکستانی ہیں، جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیوں کو سر کیا ہے۔ جن میں ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، براڈ پیک، گشابرم ون، ٹو اور نانگا پربت شامل ہیں۔ حسن سدپارہ کے کارناموں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔