Friday, March 29, 2024

عالمی شہرت یافتہ قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے انیس سال ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے انیس سال ہو گئے
December 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) عالمی شہرت یافتہ قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے انیس سال ہو گئے ۔ عزیز میاں نے قوالی کو نئی جدت سے روشناس کرایا۔ عزیزمیاں نے 17 اپریل 1942 میں بھارت کے شہر دہلی میں آنکھ کھولی۔ انہوں نے دس برس کی عمر میں قوالی سیکھنا شروع کی اور سولہ سال کی عمر تک قوالی کی تربیت حاصل کرتے رہے۔ عزیزمیاں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو اور عربی میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی مشہور قوالیوں میں تیری صورت، مجھے آزمانے والے، میں شرابی شرابی، اللہ ہی جانے کون بشر ہے، نبی نبی یا نبی شامل ہیں۔ طویل قوالی اور حشر کے روز ہی پوچھوں گا۔ انھوں نے خود لکھی‘ خود کمپوز کی۔ ان کی قوالیاں سننے والوں پرآج بھی وجد طاری کر دیتی ہے۔ حکومت نے ان کو کئی اعزازات سے نوازا۔ پرائڈ آف پرفارمنس بھی دیا۔ عزیز میاں ایران کے شہر تہران میں 06 دسمبر 2000 کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ انہیں وصیت کے مطابق ملتان میں انکے مرشد طوطاں والی سرکار کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا ۔