Thursday, May 2, 2024

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کاکا اور لوئس فیگو کراچی پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کاکا اور لوئس فیگو کراچی پہنچ گئے
January 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کاکا اور لوئس فیگو کراچی پہنچ گئے۔ کاکا اور لوئس فیگو کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ لوئس فیگو اور کاکا کو کراچی جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ سے مقامی ہوٹل لایا گیا جہاں منعقدہ تقریب میں دونوں کو روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی۔  ہوٹل کی لابی میں دونوں فٹبالرز کو فینز نے گھیر لیا ، تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لئے۔ لوئس فیگو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پہلی بار پاکستان آیا ہوں مگر جانتا ہوں یہاں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ فٹبالر فیگو نے کہا ہم پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے آئے ہیں۔ پاکستان میں بہترین فٹبالرز کو آگے لانے کی کوشش کریں گے۔  انہوں نے کہا نوجوان اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے محنت کریں۔ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ برازیلین اسٹار کاکا نے کہا پاکستان میں کرکٹ زیادہ شوق سے کھیلی جاتی ہے  مگر پر امید ہوں کہ پاکستان اگلے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔ اس موقع پر پاکستانی فٹبال ٹیم کپتان صدام حسین نے اپنی 17 نمبر کی شرٹ دونوں کھلاڑیوں کو پیش کی اور پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔