Thursday, April 25, 2024

عالمی شہرت یافتہ سائنس فکشن ٹی وی سیریز سٹار ٹریک کو 50 برس مکمل

عالمی شہرت یافتہ سائنس فکشن ٹی وی سیریز سٹار ٹریک کو 50 برس مکمل
September 3, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ٹی وی سیریز کو چھوٹی سکرین پر پیش ہوئے پچاس برس مکمل ہو گئے۔ سٹار ٹریک فینز نے گولڈن جوبلی منائی۔ تفصیلات کے مطابق سائنس فکشن پر مبنی عالمی شہرت یافتہ ٹی وی سیریز سٹار ٹریک کو بنے پوری آدھی صدی گزر گئی لیکن اس کے سحر نے اب تک مداحوں کو جکڑا ہوا ہے۔ سیریز کے پچاس برس مکمل ہونے پر مداحوں نے امریکی شہر نیویارک میں ایک تقریب منعقد کی۔ بعض مداح فلم میں دکھائے جانے والے کاسٹیومز زیب تن کر کے تقریب میں پہنچے۔ کنونشن ہال میں فلم کی کاسٹ کی قدآور تصاویر بھی رکھی گئی تھیں جن کے ساتھ مداحوں نے تصاویر بنائیں اور خود کو ان کے ساتھ محسوس کیا۔ گلوبل برانڈ ڈائریکٹر برائن سٹیفن سن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ان کا ایک تجربہ ہے جو سٹارٹریک کے مداح ہرسال کرتے ہیں۔ یہ مداح اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ دھار کر نئے مداحوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتے ہیں۔ تقریب میں سیریز کے مرکزی کرداروں ولیم شیٹنر اور لیونارڈ نمائے کی بڑی بڑی تصاویرلٹکائی گئی تھیں۔ تقریب میں سیریز کے ہیرو لیونارڈ نمائے کے بیٹے اور سیریز کے پروڈیوسر ایڈم نمائے مداحوں میں گھرے رہے۔ دونوں نے مداحوں کو آٹوگراف بھی دیے۔