Tuesday, April 16, 2024

عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان 36 برس کے ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان 36 برس کے ہو گئے
November 29, 2017

کراچی (92 نیوز) پاکستان کے صف اول کے ہیرو اور عالمی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار فواد خان چھتیس برس کے ہو گئے۔ مردانہ وجاہت کے حامل فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا خوب منوایا۔
پر کشش شخصیت، رعب دار آواز اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں سپر اسٹار بن جانے والے اداکار فواد خان نے ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوا اور انکی جاندار اداکاری کی گونج سرحد پار تک جا پہنچی۔
فواد خان پاکستانی ٹی وی ڈراموں سے ہوتے ہوئے بالی ووڈ جا پہنچے جہاں سونم کپور کے مد مقابل فلم خوبصورت میں انکی شاندار اداکاری اور وجیہہ شخصیت نے بھارتیوں کو بھی انکا دیوانہ بنا دیا۔
فواد خان نے اے دل ہے مشکل، کپور اینڈ سنز جیسی فلموں میں صف اول کے بھارتی اداکاروں کے مقابل خوب جم کر اداکاری کی۔
عام زندگی میں شرمیلے اور کم گو فواد خان شاندار گلوکار بھی ہیں اور انہوں نے اپنے شوبز کیرئیرکا آغاز گائیکی کے ذریعے ہی کیا تھا۔