Thursday, April 25, 2024

عالمی سطح پر کورونا کے ایک روز میں تین لاکھ 56 ہزار نئے کیسز

عالمی سطح پر کورونا کے ایک روز میں تین لاکھ 56 ہزار نئے کیسز
October 11, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک روز میں تین لاکھ 56 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پانچ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 74 لاکھ 10 ہزار 931 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 80 لاکھ 57 ہزار 961 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 585 ہلاک، مجموعی تعداد 219232 ہو گئی ۔ برازیل میں 506، روس 197، چلی 52 اور میکسیکو میں 411 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ بھارت میں 921، ایران 195، فرانس 54 اور ترکی میں 56 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 22، عراق 55، بنگلہ دیش 23 اور انڈونیشیا میں مزید 88 افراد ہلاک ہوئے۔ فلپائن میں 87، یوکرائن 108، نیدرلینڈ 23، کینیڈا 23 اور اٹلی میں مزید 29 افراد ہلاک جبکہ بولیویا میں 34، رومانیہ 59 اور مراکو میں 42 افراد چل بسے۔