Saturday, May 11, 2024

عالمی سطح پر کورونا وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 24 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی سطح پر کورونا وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 24 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی
February 16, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا کے وار بدستور برقرار ہیں۔ وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 24 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی۔

امریکا 4 لاکھ 98 ہزار ہلاکتوں، 2 کروڑ 83 لاکھ متاثرین کے ساتھ سرفہرست رہا۔ برازیل میں اموات دو لاکھ 40 ہزار، میکسیکو میں ایک لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ بھارت میں کورونا سے ایک لاکھ 55 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 17 ہزار اموات ہوئیں۔ دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 96 لاکھ تک پہنچ گئی۔

ادھر عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی۔ ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے ایسٹرا زینیکا ویکسین وائرس کی سنگینی کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ سربراہ ٹیڈروس ادھنم نے انسداد کورونا مہم کی کامیابی کیلئے ویکسینز کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔