Saturday, May 11, 2024

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 33 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئیں

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 33 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئیں
May 15, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ عالمی سطح پر ہلاکتیں 33 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت میں کورونا سے ایک روز میں مزید 3 ہزار 879 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بھارت میں ہلاکتیں 2 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی  کے 19 پروفیسرز سمیت عملے کے 44 افراد کا کورونا سے انتقال ہو چکا ہے۔

برازیل میں کورونا سے 2189، روس 393 ، ترکی میں مزید 242 مریض دم توڑ گئے۔ ایران 202 ، ملائیشیا 34 ، برطانیہ میں مزید 11 اموات ہو گئیں۔ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 16 کروڑ 25 لاکھ سے بڑھ گئی۔

 ادھر برطانوی حکومت کورونا وائرس کی بھارتی قسم سے پریشان ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ مؤخر کرنے کا امکان ظاہر کر دیا اور کہا ملک میں سترہ افراد بھارتی وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ وائرس پھیلنے کی شدت کا ابھی اندازہ نہیں۔ کئی علاقوں میں محدود پیمانے پر پابندیاں سخت کی جا سکتی ہیں۔