Friday, May 17, 2024

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 31 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 31 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
April 25, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 31 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ اقسام کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

نئی دہلی میں 24 گھنٹے میں ریکارڈ 3 لاکھ 49 ہزار165 نئے کیس سامنےآگئے۔ کسی بھی ملک میں رپورٹ ہونے والے یہ اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیس ہیں۔ کورونا کی تاریخ کی سب سے زیادہ، 2760 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

ایران میں مزید 374 اموات، 18 ہزار230 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ترکی میں 339 مریض کورونا وائرس سے دم توڑ گئے۔ 40 ہزار 596 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں 9 اموات، 1072 نئے مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ برطانیہ میں 32 کورونا متاثرین ہلاک ہو گئے۔  2 ہزار 61 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 14 کروڑ 68 لاکھ سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 12 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔