Thursday, April 25, 2024

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 28 لاکھ سے تجاوز

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں  28 لاکھ سے تجاوز
March 30, 2021

نیویارک ( ویب ڈیسک ) عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 28 لاکھ سے تجاوز کرگئیں، برطانیہ میں مزید 23 متاثرین ہلاک جبکہ 4 ہزار 654 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترکی میں گزشتہ روز مزید 154 اموات اور  32ہزار404 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ایران میں 81 مریضوں نے دم توڑا جب کہ 9 ہزار310 نئے کیسز سامنے آئے ۔

سعودی عرب میں 6 اموات ہوئی جب کہ  541 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی  ۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 12 کروڑ81 لاکھ سےبڑھ گئی، دنیا بھرمیں کورونا کے10 کروڑ 33 لاکھ سےزائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔