Monday, May 13, 2024

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 28 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 28 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز
March 31, 2021

واشنگٹن ( 92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا وائرس سےہلاکتیں 28 لاکھ 14 ہزارسےتجاوزکرگئیں،برازیل میں مزید 3378، امریکا 815، اٹلی میں 529 مریض ہلاک ہو گئے ۔

مہلک کورونا وائرس پوری دنیا میں  تباہی مچا رہا ہے  گزشتہ روز پولینڈ میں  461، روس میں 409، بھارت میں 355، فرانس میں مزید 348 ہلاکتیں ہوئیں ۔ اسی طرح  یوکرین میں  286 ، ہنگری میں  274، جرمنی میں  234، میکسیکو میں203 متاثرین چل بسے۔

ترکی میں 155 ، ایران میں 91، برطانیہ میں 56 ، سعودی عرب میں 7  اموات ہوئیں ۔

کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 12 کروڑ  87 لاکھ سے تجاوز کر گئی جب کہ دنیا میں  10 کروڑ  37 لاکھ سے زائد افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔