Friday, April 26, 2024

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں 9 ہزار 4 سو اٹھارہ ہلاکتیں رپورٹ

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں 9 ہزار 4 سو اٹھارہ ہلاکتیں رپورٹ
April 19, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا کے وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 9 ہزار 4 سو اٹھارہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

عالمی سطح پر کورونا سے مجموعی اموات 30 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئیں۔ بھارت میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے۔ ہر روز پہلے سے زیادہ تباہی ہوئی۔ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 2 لاکھ 75 ہزار 306 نئے کیس سامنے آ گئے۔ تیسری لہر کی سب سے زیادہ، 1625 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ایران اور ترکی میں بھی کورونا سے اب تک کی سب سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایران میں ریکارڈ 405 اموات، مزید 21 ہزار644 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ترکی میں ریکارڈ 318 مریض دم توڑ گئے اور 55 ہزار 802 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 13 اموات، 916 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ برطانیہ میں 10 متاثرین ہلاک، مزید 1 ہزار 882 افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 14 کروڑ 19 لاکھ تک جا پہنچی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 12 کروڑ 4 لاکھ سےزائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔