Wednesday, May 8, 2024

کورونا وائرس سے امریکا میں مزید ایک ہزار تین افراد جان سے گئے

کورونا وائرس سے امریکا میں مزید ایک ہزار تین افراد جان سے گئے
May 19, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ امریکا میں مزید ایک ہزار تین افراد جان سے گئے۔ مجموعی اموات 91 ہزار 981 ہو گئیں۔ دنیا بھر میں 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد کورونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا کوشکست دینے والوں کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورنا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ بھارت میں ایک لاکھ سے زائد مریضوں کی تصدیق  اور اموات 3 ہزار 164 ہو چکیں ہیں ۔ برازیل میں 735 اور میکسیکو میں 155 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہو گئیں ۔