Thursday, April 18, 2024

عالمی سطح پر کورونا سے ہلاکتیں 19 لاکھ سے بڑھ گئیں

عالمی سطح پر کورونا سے ہلاکتیں 19 لاکھ سے بڑھ گئیں
January 8, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی سطح پر کورونا سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔ دنیا میں ہلاکتیں 19 لاکھ سے بڑھ گئیں۔

متاثرین کی تعداد 8 کروڑ 84 لاکھ تک جا پہنچی۔ امریکا میں ایک روز میں مزید 3 ہزار 723 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ برازیل میں مزید ایک ہزار 455، میکسیکو میں ایک ہزار 165، جرمنی میں ایک ہزار 59 افراد کورونا سے چل بسے۔ روس میں مزید 506، جنوبی افریقہ میں 441، اٹلی میں 414 ہلاکتیں ہوئیں۔

ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تیز ہو گیا۔ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار ایک سو باسٹھ مریض ہلاک ہوئے۔ باون ہزار سے زائد نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

انگلش فٹبال کلب ایسٹن ویلا کے کئی کھلاڑی اور اسٹاف کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ انتظامیہ نے کورونا کی وجہ سے ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔