Wednesday, May 8, 2024

عالمی سطح پر قیام امن کیلئے فنڈز کی کانفرنس ، پاکستان کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کا عطیہ

عالمی سطح پر قیام امن کیلئے فنڈز کی کانفرنس ، پاکستان کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کا عطیہ
January 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث شدید مالی مشکلات کے باوجود پاکستان نے سیکریٹری جنرل کے قیام امن کے لئے فنڈ میں 25 ہزار ڈالر عطیہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے قیام امن فنڈ کے لئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 2020، 24 کی حکمت عملی کا خیرمقدم کرتے ہوئے 25 ہزار ڈالر عطیہ کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ترقی پزیر ممالک کی طرح پاکستان کورونا وبا سے انتہائی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ صحت عامہ کا نظام دباو کا شکار ، ہماری معیشت متاثر اور مالی گنجائش میں کمی کے باوجود پاکستان یہ رقم عطیہ کر رہا ہے۔

شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ قیام امن کے لئے ہمارے دستوں نے دنیا کے 4 براعظموں میں 46 سے زائد اقوام متحدہ کے امن مشنز میں نیلا جھنڈا لہرایا ہے۔ امن کی بحالی، تنازعات سے بچاؤ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے کثیرالقومی تعاون خوش آئند ہے۔ عالمی قیام امن کے لیے پاکستانی فوج اور پولیس دستوں کی بڑی تعداد دینا قابل فخر ہے۔