Thursday, April 25, 2024

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ
January 8, 2021

ریاض (92 نیوز) تیل کی پیداوار میں کمی کے سعودی عرب کے فیصلے سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

 خبرایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتیں 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 54 اعشاریہ چار آٹھ ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس آئل 50 اعشاریہ آٹھ سات ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔