Thursday, April 25, 2024

عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے با صلاحیت افراد کی فہرست جاری کردی گئی

عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے با صلاحیت افراد کی فہرست جاری کردی گئی
September 21, 2020

اسلام آباد( 92 نیوز) 6 ارب آبادی میں کچھ لوگ ہی ہوتے ہیں جو منفرد کرنے کی جستجو اور صلاحیت رکھتے ہیں، رواں سال عالمی ریکارڈ بنانے والے غیر معمولی افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

فرینک فائیک نامی ایک شخص جسکا تعلق ہیمپشائر سے ہے دنیا کا سب سے چھوٹا قد رکھنے والا ڈرائیوربن گیا، فرئینک کا قد4 اعشاریہ  پانچ چھ فٹ ہے اس کی اہم بات یہ ہے کہ اس کیلئے بس میں کسی قسم کی تبدیلی کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ عام ڈرائیورز کی طرح کسی بھی قسم کی گاڑی چلا سکتا ہے۔

ہیمپشائر سے ہی تعلق رکھنے والے مارکو جارج نے تیز رفتار چلتی بائیک پر سر کے بل کھڑے ہونے کا خطرناک مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

گیارہ سالہ بچے نے سر پر فٹبال رکھا اور  توازن برقرار رکھتے ہوئے  ٹانگوں کی مدد سے فٹبال کے کرتب دکھا کردنیا کو حیران کردیا اور گننز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے زوراور سنگھ نے سکیٹنگ شوز پہن کر تیس سیکنڈ تک  ایک سو سینتالیس مرتبہ رسہ پھلانگنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کینیڈین گیری ڈسچل نے ایک  لاکھ 6 ہزار 8 سو دس لمبی ببلز کے ریپرز کی مدد سے چین بناڈالی،چین بنانے کے اس ہدف کا آغازانہوں نے11 مارچ 1965   میں کیا تھا جو 2020 میں پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔