Saturday, April 20, 2024

عالمی ریکارڈ توڑنے کا جنون: برطانوی انجینئر نے 724کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی جیٹ بائیک تیار کر لی

عالمی ریکارڈ توڑنے کا جنون: برطانوی انجینئر نے 724کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی جیٹ بائیک تیار کر لی
May 12, 2015
لندن (92نیوز) برطانوی انجینئر رچرڈ براون نے دو پہیوں پر رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اس مقصد کےلئے جیٹ بائیک تیار کی گئی ہے جس کی رفتار سات سو چوبیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ بائیک آکسفورڈ شائر کے انجینئر رچرڈ براون نے تیار کی ہے۔ بائیک میں جیٹ انجن لگایا گیا ہے جس کی رفتار کو ویلز میں تئیس سے پچیس مئی تک جانچا جائے گا۔ رچرڈ براو¿ن اس کے بعد ستمبر میں امریکی ریاست یوٹا میں نیا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تیزترین بائیک دوڑانے کا موجودہ ریکارڈ راکی رابنسن کے پاس ہے جنہوں نے دو ہزار دس میں چھ سو چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔ رچرڈ براو¿ن پرامید ہیں کہ وہ بائیک پر سات سو بیس کلومیٹر کی رفتار تک پہنچ جائیں گے۔