Tuesday, May 14, 2024

عالمی رہنماؤں کو نئی سرد جنگ شروع کرنے سے باز رہنا چاہیے ، چینی صدر

عالمی رہنماؤں کو نئی سرد جنگ شروع کرنے سے باز رہنا چاہیے ، چینی صدر
January 26, 2021

بیجنگ (92 نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا عالمی رہنماؤں کو نئی سرد جنگ شروع کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے ورچوئل ڈیوس فورم سے خطاب میں کہا چھوٹے چھوٹے گروہ بنانے، دوسروں کو رد کرنے اور دھمکانے سے صرف دنیا تقسیم ہو گی۔ تمام دنیا کو مل کر کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محاذ آرائی تمام اقوام کے مفادات اور لوگوں کی بھلائی کو نقصان پہنچائے گی۔ عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں حائل رکاوٹوں کو ختم ہونا چاہیے۔

ادھر وائٹ ہاوس ترجمان جین پساکی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اتحادیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ امریکی صدر چین کے ساتھ مدافعانہ انداز سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ چین کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور کیا جا رہا ہے۔