Friday, March 29, 2024

عالمی رہنماء تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق

عالمی رہنماء تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق
October 31, 2021 ویب ڈیسک

روم (92 نیوز) عالمی رہنماء تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق ہوگئے۔

بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا، فیصلہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے منافع ری روٹنگ کرنے کے باعث کیا گیا۔

جی ٹوئنٹی اجلاس میں امریکا کی تجویز کردہ ٹیکس ڈیل آج سے باضابطہ اپنائے جانے کا امکان ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس کو 2023 تک نافذ کر دیا جائے گا۔