Friday, April 26, 2024

عالمی دباؤ اور امریکی دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا کا کامیاب میزائل تجربہ

عالمی دباؤ اور امریکی دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا کا کامیاب میزائل تجربہ
November 29, 2017

پیانگ یانگ (92 نیوز) عالمی دباؤ اور امریکی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ شمالی کوریا نے تقریبا 2 ماہ کے وقفے کے بعد بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
میزائل شمالی کوریا کے جنوبی صوبے پیا نگ یانگ سے داغا گیا۔ یہ 50 منٹ تک فضا میں رہا اور جاپان کے سمندر میں گرا۔
جاپان نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ پیانگ یانگ کے اس اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بارے میں امریکی صدر کو فوری آگاہ کیا گیا جبکہ امریکی صدارتی محل نے فوری طور پر صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کا اعلان کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ صور تحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا سے نمٹ لیں گے۔