Tuesday, May 14, 2024

عالمی تنظیمیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کریں ، صدر پاکستان

عالمی تنظیمیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کریں ، صدر پاکستان
December 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ عالمی تنظیمیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کریں ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے  مقبوضہ جموں وکشمیر میں ملٹری لاک ڈاؤن ، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر اظہار تشویش  کیا ، کہا کہ   پاکستانی رہنماؤں نے عالمی دنیا کی توجہ کشمیر کیطرف مبدول کرادی ، عالمی تنظیمیں  کشمیری عوام کے حقوق انسانی کے تحفظ اور ان کے حق خودارادیت کے لیے  اپنا کردار ‏ادا کریں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے  ، ذرائع مواصلات پر پابندی بدستور جاری ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جائے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرو استبداد سے نجات حاصل کرنے کے لیے اقوام عالم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔