Friday, April 26, 2024

عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر جرمانے پر حکم امتناع جاری کر دیا

عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر جرمانے پر حکم امتناع جاری کر دیا
September 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ریکوڈک کے معاملے پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر جرمانے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے  جاری بیان  کے مطابق عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر ادا کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ اکسیڈ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی  ٹیتھیان کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اکسیڈ ٹریبونل نے جولائی 2019 میں آسٹریلوی کمپنی  کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اٹارنی جنرل آفس کے مطابق اپریل 2020 میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیولنک پر ہوئی۔ 16 ستمبر کو آکسیڈ نے پاکستان کے حق میں حکم امتناع کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت اب مئی 2021 میں ہو گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عالمی بنک ٹربیونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے ۔ ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔