Friday, May 17, 2024

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری
December 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض کی رقم توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے استعمال کی جائے گی۔ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ پر اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔ وزرات اقتصادی امور معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کئے۔ ورلڈ بنک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے ورلڈ بنک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔ حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

منصوبے کے تحت حیسکو، میپکو اور پیسکو کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاور ڈویژن کو نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021ء کے تحت پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ میں بھی معاونت کرے گا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے مسلسل تعاون فراہم پر عالمی بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔