Thursday, April 25, 2024

عالمی بینک کی پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری

عالمی بینک کی پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری
November 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان میں کتنے لوگ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ کتنے بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے ، عالمی بنک کی رپورٹ نے گھنٹی بجا دی۔ بلوچستان کا ضلع واسک 72.5 کی شرح غربت ساتھ سب سے غریب ترین جبکہ خیبرپختونخواہ کا ضلع ایبٹ آباد 8 فیصد شرح کے ساتھ امیر ترین ضلع قرار دیا گیا۔ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق 15 سالوں میں پاکستان میں غربت میں 35 فیصد کمی ہوئی۔ اج بھی 30 فیصد عوام غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 18 فیصد، دیہات میں 36 فیصد ہے۔ رپورٹ میں صوبہ بلوچستان کو سب سے غریب صوبہ قرار دیا گیا ہے۔  بلوچستان میں غربت کی شرح 42.2 فیصد،  سندھ میں 34.2 فیصد، خیبرپختونخواہ میں 27 فیصد،  پنجاب میں 25 فیصد ہے۔ بچوں میں غذائی قلت میں بھی بلوچستان سب سے آگئے ہے جہاں 53 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ دوسرے نمبر پر خیبرپختونخواہ جہاں 47 فیصد، تیسرے نمبر پر سندھ جہاں 47 فیصد اور چوتھے نمبر پر پنجاب جہاں 38 فیصد بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔