Saturday, April 27, 2024

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری
October 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔ پروگرام سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی رجسٹریشن میں مدد ملے گی۔ کاروباری افراد کی رجسٹریشن بھی اسی پروگرام کے تحت ہو گی۔ پروگرام سے ریفنڈز ادائیگیوں اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل نظام بہتر ہو گا۔