Friday, May 17, 2024

عالمی بینک کا پاکستان کی درآمدات میں اضافے پر تشویش کا اظہار

عالمی بینک کا پاکستان کی درآمدات میں اضافے پر تشویش کا اظہار
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کی درآمدات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

عالمی بینک نے کہا درآمدات میں برآمدات کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا۔ پاکستان کو نجی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا۔ برآمدات میں اضافے کیلئے طویل المدتی ٹیرف ریشنلائزیشن کی ضرورت ہے۔ مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت بحالی ہوئی۔ کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے ذریعے وباء کے اثرات کو کم کیا گیا۔ سال 2021 میں پاکستان کی شرح نمو 3.5 فیصد رہی۔

عالمی بینک کے مطابق سال 2020 میں کورونا وباء کے باعث شرح نمو 0.5 فیصد تک سکڑ گئی تھی۔ سال 2021 میں مالیاتی خسارہ 7.3 فیصد تک بہتر ہوا۔