Friday, March 29, 2024

عالمی بینک تباہ شدہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے عراق کو 35کروڑ ڈالر قرض دےگا

عالمی بینک تباہ شدہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے عراق کو 35کروڑ ڈالر قرض دےگا
July 13, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے وزیر خزانہ ہوشیار زیباری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ عالمی بینک سے ملنی والی رقم کا تیسرا حصہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت پر خرچ کیا جائے گا جبکہ اتنی ہی رقم بجلی کی سپلائی، پانی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے خرچ کریں گے۔ عراق کو پندرہ سال کیلئے قرض فراہم کیا گیا ہے جس میں پانچ سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے جس پر عراق کو صرف ایک فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔ عراق گزشتہ کئی برسوں سے حالت جنگ میں ہے اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے جس سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دولت اسلامیہ سے واگزار کرائے علاقوں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیلئے عراق کو پہلی بار کسی عالمی ادارے کی طرف سے رقم حاصل ہو رہی ہے۔ جنگی حالات کے باعث عراق کا بجٹ خسارہ بیس ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔