Friday, April 26, 2024

عالمی بنک کی سربراہ سری مولیانی اندراوتی پاکستان پہنچ گئیں

عالمی بنک کی سربراہ سری مولیانی اندراوتی پاکستان پہنچ گئیں
August 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عالمی بنک کی سربراہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئی ہیں۔ تین روزہ دورے میں پاکستانی قیادت اور اقتصادی ٹیم سے ملاقاتیں کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بنک کی سربراہ سری مولوانی اندراوتی نے پاکستان پہنچنے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرلیا ہے اب اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ عالمی بنک کی سربراہ تین روزہ دورے کے لیے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی اور اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گی۔ عالمی بنک پاکستان میں 25 اہم منصوبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جب کہ انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن توانائی، بندرگاہوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری رہا ہے۔