Tuesday, April 16, 2024

عالمی بنک نے گدو بیراج کی بحالی کیلئے 18کروڑ 80لاکھ ڈالر کی گرانٹ جاری کردی

عالمی بنک نے گدو بیراج کی بحالی کیلئے 18کروڑ 80لاکھ ڈالر کی گرانٹ جاری کردی
June 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عالمی بنک نے گدو بیراج کی بحالی کے لیے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی گرانٹ جاری کردی ،بحالی اور مرمت سے گدو بیراج کی عمر میں 50 سال کا اضافہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بنک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گدو بیراج کی مرمت و بحالی کے لیے پاکستان 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے فنڈز جاری کردیے گئے۔ فنڈز سے گدو بیراج کے 65 دروازے تبدیل کیے جائیں گے۔ عالمی بنک کا کہنا ہے کہ بیراج کی بحالی سے سندھ کی 30 لاکھ ایکڑاراضی کوسیراب کیا جائے گا۔ گدو بیراج سے 26 لاکھ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ گدو بیراج سے نکلنے والی نہروں کے دروازے بھی تبدیل کیے جائیں گے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر رشید بن مسعود کا کہنا ہے کہ  گدو بیراج سندھ کے عوام کا اثاثہ ہے۔ فنڈزسندھ بیراج کی حفاظت کے لیے استعمال کیے جائیں گے جب کہ رقم سندھ کے نظام آب پاشی کی بہتری پر بھی خرچ کی جائے گی، پاکستان کو قرض 25 سال کی آسان شرائط پر دیا گیا ہے۔