Sunday, September 8, 2024

عالمی بنک نے تربیلا توسیعی منصوبے کیلئے 39 کروڑ ڈالر کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی

عالمی بنک نے تربیلا توسیعی منصوبے کیلئے 39 کروڑ ڈالر کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی
September 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عالمی بینک نے تربیلہ توسیعی منصوبے کے لیے 39 کروڈ ڈالر اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی رقم پاور ہاوس کی تعمیر پر خرچ کی جائیگی ۔ تفصیلات کےمطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تربیلا توسیعی منصوبے کے لیے جاری کی گئی  گرانٹس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور ڈیم سے 6298 میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار سے صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ کا کم سامنا کرنا پڑے گا جس سے ملکی معیشت میں اضافہ ہوگا اور اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔ اضافی گرانٹ انٹرنیشنل بینک برائے ترقی اور تعمیر نو کی معاونت سے جاری کی گی۔ جنوبی ایشیا میں یہ پہلا منصوبہ ہے جسے ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر بینک فنڈنگ فراہم کر رہا ہے۔