Sunday, May 19, 2024

عالمی برادری کو تارکین وطن سےمتعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ، ملیحہ لودھی

عالمی برادری کو تارکین وطن سےمتعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ،  ملیحہ لودھی
November 2, 2018
نیو یارک (92 نیوز) مستقل پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو تارکین وطن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یو این ایچ سی آر کی تیسری کمیٹی برائے مہاجرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مہاجرین کا مسئلہ بحرانی کیفیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ شام ،میانمار، یمن، فلسطین اور افغانستان کے جنگ زدہ علاقوں سے آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا جاری ہے۔ دنیا میں اس وقت ریکارڈ تعداد میں لوگوں کی اپنے ممالک سے دربدری جاری ہے۔ جنگوں کے باعث بے گھر افراد کی تعداد 25.4 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔