Sunday, September 8, 2024

عالمی برادری کا مسئلہ کشمیر پر دہرا معیارافسوسناک ہے : میرواعظ، مشال ملک

عالمی برادری کا مسئلہ کشمیر پر دہرا معیارافسوسناک ہے : میرواعظ، مشال ملک
July 10, 2016
  سرینگر(92نیوز)پاکستان نے  نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت  کشمیریوں کو  حق  خود ارادیت کے مطالبے سے نہیں روک سکتا کل  جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ  عمر  فاروق کا کہنا ہے کہ  بھارتی فوج کے مظالم سے پچیس نوجوانوں کی بینائی چلی گئی ہے ۔ نائنٹی  ٹو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے  میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر دہرا معیار اپنا یا ہوا ہے جو افسوس ناک ہے بھارتی فوج زخمی  کشمیریوں پر بھی ظلم کے پہاڑ  توڑ رہی ہے۔ حریت  رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم کی وجہ سے کشمیری مسلح جدوجہد  پر مجبور ہوئے ہیں