Tuesday, April 23, 2024

عالمی برادری نے مسئلہ کشمیرپر تحفظات کا اظہار کیا ، وزیر خارجہ لکسمبرگ

عالمی برادری نے مسئلہ کشمیرپر تحفظات کا اظہار کیا ، وزیر خارجہ لکسمبرگ
March 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایز لبورن نے  شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے مسئلہ کشمیرپر تحفظات کا اظہار کیا۔ یورپی ممالک بھی خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کے معترف نکلے۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ  جین ایزمبورن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں پاکستان   کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی سمیت دیگر اقدامات کو سراہا اور مسئلہ کشمیر کے حل کو بھی ناگزیر قرار دے دیا۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے  پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے  ہوئے کہا بھارت کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کم  کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی گئی ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے کنارہ کشی اختیار کی ، پاکستان یورپی یونین کی جانب سے کسی بھی ثالثی کے لیے تیار ہے، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ  نیوز کانفرنس میں لکسمبرگ کے وزیر خارجہ  کا کہنا تھا وہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں  اور افغان مسئلے کا حل بھی چاہتے ہیں ۔ پاک لکسمبرگ تعلقات کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ آئندہ اجلاس میں پاکستان کےساتھ مختلف معاہدوں پردستخط ہوں گے۔