Monday, September 16, 2024

عالمی برادری مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےاپناکرداراداکرے: طاہرالقادری

عالمی برادری مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےاپناکرداراداکرے: طاہرالقادری
February 4, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت میں عوامی تحریک آزادکشمیر کے رہنماوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نےکہاہے کہ مسئلہ کشمیر کسی کی انا نہیں بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادی مسئلہ کشمیرکےحل کیلئے اپنا کردار ادا کرےمسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے بے مثال قربانیوں سے آزادی کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے۔