Saturday, April 27, 2024

عالمی برادری شیو سینا کی سرگرمیوں کا نوٹس لے: ترجمان دفترخارجہ

عالمی برادری شیو سینا کی سرگرمیوں کا نوٹس لے: ترجمان دفترخارجہ
October 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری شیو سینا کی سرگرمیوں کا نوٹس لے،پاکستان نے ایٹمی پروگرام پر کوئی دباؤکبھی قبول کیا ہے  نہ کریگااپنے دفاع کے لیے جو مناسب ہوا کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی  خلیل اللہ  نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ اپنے دفاع کے لیے جو مناسب ہوا کریں گے۔ پاکستان نے جوہری پروگرام کے حوالے سے کھبی دباؤ قبول نہیں کیا،پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی جنگی مشقیں انسداد دہشتگردی کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری شیو سینا کی کارروائیوں کو نوٹس لے۔شیو سینا کے حوالے سے پاکستان بارہا اپنے تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔ مختلف سوالوں کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا زلزلہ متاثرین کی امداد کی پیشکش  دو طرفہ مسائل کو پس و پشت نہیں ڈال سکتی،دونوں ممالک کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے،خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت اسلحے کی دوڑ سے اجتناب کرئے۔