Friday, May 10, 2024

عالمی برادری افغانستان میں معاشی استحکام یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے، وزیراعظم

عالمی برادری افغانستان میں معاشی استحکام یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے، وزیراعظم
August 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ، عالمی برادری افغانستان میں معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، پُر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ تعاون اور یکجہتی دکھائے۔

اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس نے افغانستان سے انخلا کی کوششوں میں پاکستان کی مدد اور سہولت کو سراہا۔