Saturday, May 11, 2024

عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بھارت کے سیکولرازم کو بے نقاب کردیا

عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بھارت کے سیکولرازم کو بے نقاب کردیا
March 12, 2021

لندن (92 نیوز) عالمی تنظیم یونیورسل ہیو مین رائٹس کونسل سمیت دنیا کے تقریبا تمام عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت کے سیکولرازم کو بے نقاب کردیا ہے،بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کرنے والا ملک بن چکا ہے۔

غیر جانبدار دنیا کی معروف تنظیم یونیورسل ہیومن رائٹس کونسل نے بھی بھارتی سیکولرازم کا پردہ چاک کردیا بین الاقوامی تنظیم کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت میں سیکولرازم نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی۔

یونیورسل ہیومن رائٹس کونسل کے مطابق بھارت کے معاشی طاقت بننے کے تصور نے انسانی حقوق کے معاملات کو دھندلا دیا ہے، بھارت میں اقلیتوں کے حالات مساوات کے اصولوں کے بالکل برعکس ہیں۔

شہریت کے متنازعہ قانون پر بات کرتے ہوئے یونیورسل ہیومن رائٹس کونسل کا کہنا تھاقانون کے نفاذ سے تفریق مزید بڑھ گئی ،یہ قانون مسلمانوں اور تارکین وطن کے بنیادی حقوق غصب کرتا ہے کیونکہ مودی حکومت مسلمانوں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے۔

پرتشدد واقعات پر بات کرتے ہوئے یونیورسل ہیومن رائٹس کونسل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہجوم گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، گرجا گھروں کو جلا کر مندروں میں تبدیل کیا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا میں بھی ہندو انتہاپسندی بڑھتی جا رہی ہے۔