Wednesday, May 1, 2024

عالمی امپورٹ ایکسپو میں خاتون آرٹسٹ نے پانی پر پینٹنگ بنا ڈالی

عالمی امپورٹ ایکسپو میں خاتون آرٹسٹ نے پانی پر پینٹنگ بنا ڈالی
November 10, 2019
شنگھائی (92 نیوز) شنگھائی میں دوسرے بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کے دوران سائنس کے شاہکاروں کے ساتھ ساتھ، آرٹ کے کمالات بھی دکھائی دیئے۔ خاتون آرٹسٹ نے پانی پر پینٹنگ بنا ڈالی۔ ایکسپو کے دوران قدیم ترک آرٹ کی شاندار جھلک نظر آئی، آرٹسٹ نے پانی پر پینٹنگ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ خاتون نے سب سے پہلے مٹیالا پانی تیار کیا، پھر مختلف رنگوں کو پانی میں ملایا اور کچھ کا چھڑکاؤ کیا۔ اس کے بعد مہارت سے رنگدار پانی میں برش چلاتی گئی اور اپنا کمال دکھاتی گئی۔ پانی کی سطح پر خوبصورت پھول اور نقش و نگار ابھرے تو فنکارہ نے حیرت انگیز طور پر انکو کاغذ پر منتقل کر دیا۔