Tuesday, April 23, 2024

عالمی ادارہ صحت کی امیرممالک سے غریب ممالک کو ایک کروڑ ویکسین عطیہ کرنیکی اپیل

عالمی ادارہ صحت کی امیرممالک سے غریب ممالک کو ایک کروڑ ویکسین عطیہ کرنیکی اپیل
March 27, 2021

جنیوا (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے امیرممالک سے غریب ممالک کو ایک کروڑ ویکسین عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 20غریب ترین ممالک کی مدد کی جائے تاکہ وہ وباء پر قابو پاسکیں۔ غریب ترین ممالک کے ایک کروڑ طبی اہلکاروں کو ویکسین کی اشد ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تاحال 36 ممالک ایسے ہیں جو ویکسی نیشن پروگرام شروع کرنے کیلئے امداد کے منتظر ہیں۔