Friday, April 26, 2024

عالمی ادارہ صحت کا مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ

عالمی ادارہ صحت کا مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ
January 24, 2021

جنیوا (92 نیوز) برکتوں، رحمتوں والے شہر نبیﷺ کےلئے ایک منفرد اعزاز، عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

نبی آخرزماں، رحمت اللعالمین ﷺ کا شہر مدینہ رحمت برکت اور سعادت کا مقام ہے جہاں ہروقت رحمتیں اور برکتیں برستی ہیں۔

نبی کریم ﷺ کے اس شہر کو عالمی ادارہ صحت نے بھی بڑے اعزاز سے نواز دیا، عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مندشہر کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مدینہ منورہ نے صحت مند شہر کے مقرر کردہ تمام عالمی معیار کو پورا کیا، مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد شہر نبی کو صحت مند قرار دیا گیا۔