Saturday, May 11, 2024

عالمی ادارہ صحت نےآسٹرازینکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

عالمی ادارہ صحت نےآسٹرازینکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی
February 11, 2021

نیو یارک (92 نیوز)عالمی ادارہ صحت نےآسٹرازینکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

عالمی ادارہ صحت نے پی فائزر کے بعد آسٹرازینکا کوبھی کورونا وائرس سے بچاوکیلئےاستعمال کرنے کی اجازت دے دی،عالمی ادارہ صحت کےمطابق کوئی وجہ نہیں کہ اس کے استعمال کو روکا جائے،یہ ویکسین ان ممالک میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے جہاں وائرس کی مختلف اشکال سامنے آئی ہیں،65سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے بھی یہ موثر ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین کے مطابق ویکسین کورونا کے خلاف مجموعی طور پر 63 فیصد موثرہے، اس کی دو خوراکیں اسے مزید موثر بناتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ٹرائلز میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جنوبی افریقہ میں وائرس کی جدید قسم کے خلاف یہ زیادہ پراثر ثابت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب آکسفورڈ کے سائنسدان پراعتماد ہیں کہ ان کی ویکسین تمام اقسام کے خلاف موثراور بھرپور صلاحیت کی حامل ہے،یہ ویکسین برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی اوربرٹش سوئیڈش ملٹی نیشنل کمپنی آسٹرازینکا کے باہمی اشتراک سے تیارکی گئی ہے۔