Thursday, May 9, 2024

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی ’’ایم یو‘‘ قسم کو مانیٹرنگ کا حصہ بنا لیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی ’’ایم یو‘‘ قسم کو مانیٹرنگ کا حصہ بنا لیا
September 3, 2021 ویب ڈیسک

جنیوا (92 نیوز) کورونا وائرس کی نئی قسم دنیا کیلئے نیا چیلنج لے آئی۔ عالمی ادارہ صحت نے 39 ملکوں سے سامنے آنے والی کورونا کی ’’ایم یو‘‘ قسم کو مانیٹرنگ کا حصہ بنا لیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں  کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم میو سٹرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ عالمی ادارہ صحت نے میو سٹرین  کی مانیٹرنگ شروع کرتے ہوئےاسے 'ویرینٹس آف انٹرسٹ' میں شامل کر لیا ۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی قسم میو  یا بی 1.621 کو 30 اگست کو مانیٹرنگ لسٹ کا حصہ بنایا۔ نئی قسم ویکسنیشن یا بیماری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مدافعت کے خلاف جزوی مزاحمت کر سکتی ہے ۔ اب تک  نئی قسم دنیا کے 39 ممالک میں سامنے  آچکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کی یہ نئی قسم سب سے پہلے جنوری 2021 میں جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں دریافت ہوئی تھی۔ جنوبی امریکا سے باہر اس قسم کے کیسز برطانیہ، یورپ، امریکا اور ہانگ کانگ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔