Friday, April 19, 2024

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کیلئے یونانی حروف تجویز کر دیئے

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کیلئے یونانی حروف تجویز کر دیئے
June 1, 2021

جینیوا (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کیلئے یونانی حروف تجویز کر دیئے۔ برطانیہ میں سامنے آنے والی قسم کیلئے ایلفا کا نام تجویز کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقی قسم کیلئے بِیٹا، برازیلین قسم کیلئے گیما کا نام تجویز کر دیا۔ بھارت میں سامنے آنے والی کورونا کی قسم کو ڈیلٹا کا نام دیا گیا ہے۔

یونانی حروف تجویز کرنے کا مقصد کورونا سے متعلق گفتگو کو آسان بنانا ہے۔ دوسرا مقصد ان اقسام کو ممالک کے ساتھ منسلک کرنے سے ابھرنے والے منفی تاثر کو ختم کرنا ہے۔ بھارت میں سامنے آنے والی کورونا کی قسم کو ’’بھارتی کورونا‘‘ کہنے پر بھارت نے سخت تنقید کی تھی۔