Friday, April 19, 2024

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے پولیو ورکز کی خدمات کا اعتراف کرلیا

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے پولیو ورکز کی خدمات کا اعتراف کرلیا
November 10, 2020

فیصل آباد(92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے ملک بھر میں کام کرنے والے پولیو ورکرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

پاکستان کو پولیو فری بنانے کا عزم لیے حکومت اور محکمہ صحت کی کاوشوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کرنے لگے ،ڈبلیو ایچ او کے مشن ہیڈ ڈاکٹرپلیتھا مہیپالا کی جانب سے پولیو ورکرز کےلیے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

مشن ہیڈ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پولیو ٹیم کے ہر ممبر نے مہمات کے دوران مضبوط ارادے، جذبے اور ہمت سے کام کیا، ورکرزنے ہر مقام تک رسائی حاصل کرکے قطرے پلائے۔ ڈاکٹرپلیتھا مہیپالا نے امید ظاہر کی کہ ٹیم کے مضبوط ارادوں سے پولیو کو شکست ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت کے مشن ہیڈ برائے پاکستان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کو منظم کرنے والے افراد بھی قابل تعریف ہیں۔ پولیو ورکرز کی کاوش سے یقیننا بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ جائیں گے ۔