Sunday, September 8, 2024

عالمی ادارہ صحت نے لائبیریا کو بھی ایبولا وائرس سے پاک قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے لائبیریا کو بھی ایبولا وائرس سے پاک قرار دیدیا
January 14, 2016
لندن (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے افریقی ملک لائبیریا کو بھی ایبولا کی وبا سے پاک قرار دیدیا ہے۔ اس طرح دنیا میں اس خطرناک ترین وبائی مرض کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر لائبیریا میں ایبولا نیا کیس سامنے نہ آیا تو وائرس کی منتقلی کے خاتمے کا اعلان مستقبل قریب میں جلد ہی کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایبولا وائرس سے دسمبر 2013ءتک 11 ہزار افراد موت کے گھاٹ اتر چکے تھے جبکہ چھ جنوری 2016ءتک مرنے والوں کی تعداد 11ہزار 315 تھی اور سب سے زیادہ چار ہزار 809 اموات لائبیریا میں ہی ہوئی تھیں۔ عالمی ادارہ صحت کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایبولا سے بچ جانے والوں میں مرض سے پوری طرح صحت یاب ہو جانے کے بعد بھی یہ وائرس رہ سکتا ہے مگر ہم پرامید ہیں کہ اس سال کے اختتام تک اس بیماری سے بچ جانے والوں کے جسم سے یہ وائرس ختم کر دیا جائے گا۔